
(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہاکہ بلوچستان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق ڈراپ آؤٹ ریٹ میں 5 فیصد کمی جبکہ طلبہ کے اسکولوں میں برقرار رہنے کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،حکومت بلوچستان 3778 غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کر کے ہزاروں بچوں کو تعلیم کے دھارے میں واپس لائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں پر 50ہزار جرمانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزیدکہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد معیاری تعلیم ہے،تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت، کرپشن یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔