1

چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں اور لواحقین کی قیمتی اشیا چرانے والا ملزم گرفتار

(24 نیوز)لاہور میں نصیر آباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال میں لوگوں کی قیمتی چیزیں چرانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

چلڈرن ہسپتال میں چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک وارڈ کی ریکی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کا صوبے بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون، 32 ہزار سے زائد مقدمات درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں