1

سرکاری و نجی اسکولوں میں 5 چھٹیوں کا اعلان

(24 نیوز )حکومتِ بلوچستان نے عیدالضحیٰ کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 5 روزہ تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 25 سے 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے، تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں