
(24 ںیوز) جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چوہدری نے جسٹس رضا علی خان سے حلف لیا۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ایکس پاکستان لیو کے دوران جسٹس رضا علی خان قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ، چیف الیکشن کمشنر، سابق ججز، سینئر وکلاء اور جوڈیشل افسران تقریب میں شریک تھے ، سیکرٹری قانون محمد ادریس عباسی نے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج