1

دن بھر گرمی پڑنے کے بعد میت ڈیپارٹمنٹ نے آج رات بارش ہونے کی فورکاسٹ کر دی ہ

(24نیوز) دن بھر گرمی پڑنے کے بعد میت ڈیپارٹمنٹ نے آج رات بارش ہونے کی فورکاسٹ کر دی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج ہفتہ   اور اتوار کی درمیانی رات کشمیر،  خیبرپختونخوا  ،  بالائی   پنجاب ، اسلام آباد  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں  /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان بتایا ہے اور  اس دوران   چندمقامات پر موسلادھار سے شدید  موسلادھار بارش کی بھی توقع  بھی بتائی ہے۔ ملک کے  دیگر  علاقوں میں   موسم گرم اور مرطوب   رہنے کی توقع  ہے۔
کل  اتوارکے روز کشمیر،  خیبرپختونخوا  ،  بالائی   پنجاب ، اسلام آباد  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں  /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہو گا۔ اس دوران   چندمقامات پر موسلادھار سے شدید  موسلادھار بارش کی بھی توقع  ہے۔

کل اتوار کی شام اور رات کے دوران شما ل مشر قی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے  دیگر  علاقوں میں   موسم گرم اور مرطوب   رہنے کی توقع  ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان  ہے اور چند مقامات  پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔         
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان،  شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،   بونیر،  مالاکنڈ، نوشہرہ،  پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،کزئی، ہنگو ،کوہاٹ،  کرک، ٹانک، لکی مروت،  بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان  میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار سے شدید  موسلادھار بارش کی توقع ہے۔   
پنجاب کے شمالی علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ک، نارووالے ساتھ   میانوالی، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات،، حافظ آباد، وزیرآباد،  لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا،  ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ چند مقامات پر  موسلادھار سے شدید  موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔  

فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ،  بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش  ہوسکتی ہے۔     
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم   اور  مرطوب جبکہ دن کے دوران  وسطی /بالائی اضلاع میں شدید   گرم    رہنے کی توقع  ہے۔ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی  بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔    
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم   گرم  جبکہ دن کے دوران  وسطی اضلاع میں شدید   گرم  اور مرطوب  رہنے کی توقع ہے۔   تا ہم شام /رات میں کوئٹہ ،   ژوب،موسی خیل ،قلات ، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش کی توقع ہے۔    
  کشمیر اور  گلگت بلتستان     میں  مطلع جزوی  ابرآلود  رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔      اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر  موسلادھار سے شدید  موسلادھار بارش کی بھی توقع  ہے۔ 
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہفتہ کے روز ایک اور گرم دن تھا۔ سبی،   دادو47،  موہنجو داڑو،شہید بینظیر آباد اور روہڑی میں ٹمپریچر 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج(رات)  اور اتوار کےروز موسم کی سورتحال کا خلاصہ
•    موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/مقامی/برساتی  ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ۔
•    موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے  کا خدشہ ۔
•    آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔
یہ بھی پڑھیئے:  چیف منسٹر مریم نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن بحال کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں