1

دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے ‎طلال چودھری

(اویس کیانی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ‎‎دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے قومی اتفاقِ رائے اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے ملاقات کی،‎خیبر پختونخوا کے منتخب نمائندوں کی انسداد دہشت گردی اقدامات پر وزارتِ داخلہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی،‎‎نیکٹا، ایف آئی اے اور NIFTAC کی جانب سے انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی پالیسیوں پر وفد کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر مملکت طلال چودھری کاکہناتھا کہ ‎خیبر پختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے،‎‎دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے قومی اتفاقِ رائے اور مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ‎‎امن، استحکام اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ کا فعال کردار وقت کی اہم ضرورت ہے، ‎‎پائیدار امن کیلئے وفاق، صوبوں اور پارلیمنٹ کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ‎‎وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط تعاون سے ہی دہشت گردی کے خطرے پر قابو پایا جا سکتا ہے، ‎‎ارکانِ پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کو مزید مضبوط بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبعیت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں