1

رحم دلی کے عظیم پیکرعبدالستارایدھی! یادیں دلوں میں زندہ

(24نیوز)شفقت، محبت اور رحم دلی کے عظیم پیکرعبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ایک دہائی بیت گئی،انہوں نے بلا تفریق شفقت کا ہاتھ سب کے سر پر رکھا،زندگی بھر محبت بانٹی اور ہمیشہ دوسروں کے غم میں شریک رہے،ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

روزمرّہ زندگی میں ہم بہت سے الفاظ سُنتے ہیں ان میں ایک لفظ NGOبھی ہوتا ہے جسے اُردو میں غیرسرکاری تنظیم کہاجاتا ہے،بدقسمتی سے ہمارے ہاں این جی اوز چلانے والے زیادہ ترلوگ مخیرحضرات کی طرف سے ملنے والے چندے سے اپنی جیبیں بھرلیتے ہیں اورکچھ ہی عرصے میں بہت مالدار بن جاتے ہیں،تاہم اگر خیراتی کاموں کی شفافیت کے معیار کی بات کی جائے تواس کے تحت امداد میں ملنے والی تمام رقم اورعطیات مستحقین پر خرچ کرنا ہوتے ہیں،ہمارے ملک میں ایسے سیکڑوں خیراتی ادارے کام کررہے ہیں جو خیراتی ہسپتال،یتیم خانوں ، فری ایمبولینس سروس اورفری کچن کے نام پر مستحقین کی مدد کرتے ہیں،اگرملکی سطح پر دیکھا جائے تویہ اعزاز صرف ایدھی فائونڈیشن کوحاصل ہے جس کے پورے ملک میں 350مراکز ہیں ان کے تحت غرباء اورمستحقین کی امداد کرنے کے علاوہ بے گھروں کو چھت بھی فراہم کی جاتی ہے،گھروں سے بھاگنے والے بچوں کو نہ صرف پڑھایا لکھایا جاتا ہے بلکہ جوان ہونے پر انہیں روزگار بھی فراہم کی جاتاہے، ایدھی سینٹر میں جوان ہونے والی لڑکیوں کی شادیاں بھی کی جاتی ہیں،ایدھی فائونڈیشن سالہا سال کی محنت اورلگن سے کامیابی کی منازل طے کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایچ آئی وی کے مبینہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومت کابڑا فیصلہ

اب ہمارے درمیان ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستارایدھی توموجود نہیں ہیں لیکن اُن کے بیٹے فیصل ایدھی ان کے مشن کوکامیابی کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں