1

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہم تینوں بہنوں کے علاوہ کوئی اڈیالہ جیل نہیں آئے گا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے جن رہنماوں کے نام ہوں گے وہ بیشک اڈیالہ آئیں، آج سے پارٹی کے لیے سٹریٹ موومنٹ کی کال دے دی، آئندہ صرف 3 بہنیں اڈیالہ جیل آئیں گی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ ہم نے اسٹریٹ موومنٹ اور تحریک کا لائحہ عمل آج دے دیا ہے،ہم نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل ہم صرف تین بہنیں آئیں گی، پارٹی کا کوئی بھی کارکن ہمارے ساتھ اڈیالہ نہیں آئے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ جو کارکنان یہاں آتے رہے، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سٹریٹ موومنٹ کے پیغامات پہلے آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ایکس کاونٹ پر اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق دوبارہ اجاگر کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ اپنے اپنے اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کو لیڈ کریں گے اور پریشر بنائیں گے، پارٹی لیڈت شپ پر اب یہ فرض ہے کہ حکومت پر دباو بڑھائے،ہماری تحریک بانی سے ملاقات کی نہیں حقوق کی بحالی ہے،بانی کے حقوق بحال ہوں گے تو اس میں ہماری ملاقاتیں ہوں گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ تحریک چلانے اور اسٹریٹ موومنٹ چلانے کے لیے بانی نے لیڈر شپ کو پہلے پیغامات دئیے ہیں،ہم بانی پی ٹی آئی کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ان کے ٹوئیٹ ری ٹوئیٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں