1

پراپرٹی ٹیکس۔۔! محکمہ ایکسائز کا ایک اوراہم فیصلہ

(علی ساہی )بیالیس ارب کے ٹیکس ٹارگٹ کوپوراکرنے کیلئےپراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اہم فیصلہ کرلیاگیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کو سسٹم میں لانے کےلئے12سال بعد ڈیجیٹل سروے کیاجائےگا،اربن یونٹ کو سروے کےلئےپلرا کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر جی آئی ایس بیسڈ سروے کرےگا۔
ڈیجیٹل سروے سےتمام ان اسیسڈ اور انڈر اسیسڈ پراپرٹی یونٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونگے،رواں ماہ سے لاہورکے زون 13سےپائلٹ پراجیکٹ کےطورپرڈیجیٹل سروےکاآغاز کیا جائےگا۔
ایکسائزحکام کے مطابق ابھی لاہورمیں 9 لاکھ سے زائد سمیت پنجاب بھر میں 25لاکھ سے زائد یونٹس سے پراپرٹی ٹیکس ادا کررہےہیں،پنجاب بھرسے ٹیکس ایبل اور نان ٹیکس ایبل 45لاکھ سے زائد یونٹس کا ریکارڈ موجودہے،رواں ماہ سے لاہورکے زون 13سےپائلٹ پراجیکٹ کےطورپرڈیجیٹل سروےکاآغاز کیا جائےگا،پائلٹ پراجیکٹ کےبعد حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کےبعد پنجاب بھرمیں سروے کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،ڈالرسستاہوگیا
حکام کے مطابق رواں سال 42ارب کےٹارگٹ کے حصول کےلئے سروے کروانےکافیصلہ کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں