
(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کردیا گیاہے۔
وفاقی حکومت کےپاس پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔
استدعا ہےکہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں: فیملی کورٹ کے ڈگری کیسز میں شناختی کارڈ بلاک کرنا غیر قانونی قراردے دیا