1

سات ماہ بعد کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ووٹنگ کا عمل جاری

(احسن عباسی) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا آغاز ہوگیا، سات ماہ بعد متعدد بار التوا کا شکار رہنے والے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

 سندھ ہائیکورٹ کے نیو اور اولڈ بار روم میں پولنگ ہو رہی ہے، جہاں وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اپنے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

 انتخابات چیف الیکشن کمشنر ذوالفقار علی جلبانی کی نگرانی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین سمیت اہم عہدوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

 منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں