1

گوہر اعجاز کا ملکی برآمدات میں کمی تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش

(وقاص عظیم )سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے ، پاکستان کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے 2023 برآمدات سالانہ 10 فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا، 2023-24 میں برآمدات میں 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیا گیا تھا،2023-24 میں ملکی برآمدات 30 ارب 90 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکی تھیں۔

سابق نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ دو برسوں میں  10 فیصد برآمدات بڑھانے کا ہدف حاصل نہیں کر سکی،30 جون 2026 تک ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز رہی ہیں،2023-24 کے مقابلے میں آج برآمدات 800 ملین ڈالرز کم ہوچکی ہیں،گزشتہ دو برسوں میں پاکستان برآمدات میں 8 ارب ڈالرز اضافے کا موقع ضائع کرچکا ہے۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی برآمدات غیر مستحکم ہو چکی ہیں،حکومت اپنی آنکھیں کھولے ، اس سے پہلے کہ مزید تاخیر ہوجائے، 2026 میں برآمدات میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے،2023 میں برآمدات کو بڑھانے کی رفتار آج  رُک چکی ہے،اگر برآمدات میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا تو آج ملکی ایکسپورٹ 38 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں