
(24 نیوز)صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ معیار اور رفتار سے مکمل کرنا چاہتے ہیں، بڑے منصوبوں کی کامیابی کیلئے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور مستقبل کے انفرااسٹرکچر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا، وفد نے عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اصلاحات اور جدید منصوبوں کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل سےخصوصی بس روٹس متعارف کروا رہی ہے، خصوصی بس روٹس سے نجی سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت سندھ کراچی تا سکھر تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی خواہشمند ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبعیت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج