1

پاکستان میں بھادوں کا عروج موسم گرم مرطوب رہنے کی فورکاسٹ

(24 نیوز) پاکستان میں آج  گیارہ بھادوں کی رات  ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب  رہے گا البتہ  شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہے گا۔
کل جمعہ کے روز جب بھادوں کی بارہ تاریخ ہو گی تو  بھی  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  جبکہ  شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہے گا ۔وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب  رہے گا ۔
کل جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا  اور صوبہ کے بالائی اضلاع    (سوات، کوہستان، بٹگرام اور چترال) میں  دوپہر کے وقت  کچھ بادل آنے کا امکان ہے۔
کل جمعہ کے روز پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہے گا ۔
بلوچستان:        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے۔
   کشمیر اور  گلگت بلتستان   میں  بھی آج رات اور کل معہ کے روز  موسم خشک   رہے گا تاہم مطلع جزوی ابر آلود    رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔  
آج ریکارڈکئے گئے درجہ حرارت

    دادو، بھکر 43، نور پل تھل، سبی، نوکنڈی، دالبندین اورچلاس میں42  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔    لاہور میں ٹمپریچر  39 ڈگری تک رہا۔  مظفر آباد میں بھی 39 جب کہ گلگت میں  38 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر رہا، 
اسلام آباد میں  25/ 38،   کراچی میں  26/ 32،  پشاور میں 27/ 39، کوئٹہ میں 18/ 36 سکردو میں 12/ 33، مری میں 15/ 25، فیصل آباد میں 29/ 39،  ملتان میں 30/ 38 ڈگری سیلسئیس ٹمپریچر رہا۔
سری نگر میں کم سے کم ٹمپریچر  18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر   33 ڈگری سیلسئیس رہا۔  جموں میں 24/ 35،  لہہ میں 09/ 27، پلوامہ میں 17/ 32، اننت ناگ میں 18/ 33 میں شوپیاں میں 17/ 31 اور  بارہ  مولہ میں ٹمپریچر  18/ 32 ڈگری سیلسئیس رہا۔ 
یہ بھی پڑھیئے:  سوشل سرگرمی ڈپریشن سے بچاتی ہے “سوشل میڈیا” ڈپریشن لا رہا ہے، نئی ریسرچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں