
(بابر شہزاد تُرک )اسلام آبادکے پمز ہسپتال کی نیونیٹل نرسری میں جاں بحق 14 نومولود کی حوالگی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
پمز ذرائع کے مطابق نوزائیدہ کی حوالگی رپورٹ پمز سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ ہے۔
حوالگی رپورٹ کے مطابق نرسری میں میڈیکل گیسز لائنز کی وجہ سے آگ کی نوعیت شدید تھی،نرسری میں زیرعلاج تمام نومولود کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، نیونیٹل نرسری میں آتشزدگی سے بعض نومولود جھلس گئے تھے،نرسری میں جاں بحق 12 نومولود کی حالت قابل شناخت تھی،جاں بحق دو جڑواں نوزائیدہ کی حالت ناقابل شناخت تھی۔
حوالگی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نومولود کی میتیں جانچ پڑتال کے بعد والدین کے حوالے کی گئیں، ایس پی سٹی، ڈیوٹی ڈاکٹرز کی موجودگی میں لاشوں کی حوالگی کی گئی، نرسری عملے اور کوائف کی تصدیق کے بعد میتیں ورثاء کو دی گئیں، نومولود کے کلائی و ٹانگوں پر موجود نیم بینڈ پڑھے جا سکتے تھے، جاں بحق دو جڑواں نوزائیدہ کی حالت ناقابل شناخت تھی ،جڑواں نوزائیدہ ایک ہی انکیوبیٹرز میں موجود تھے۔
پمز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جڑواں نوزائیدہ کے انکیوبیٹرز پر جلتی ہوئی سیلنگ کا حصہ گر گیا تھا، جلتی سلینگ سے جڑواں نوزائیدہ کا انکیوبیٹرز مکمل جل گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:او آئی سی کو نیا سیکرٹری جنرل مل گیا ،کس اسلامی ملک سے تعلق ہے؟جانیے






