9

سکولوں کے حوالے سے ایک اور بڑافیصلہباقاعدہ مظوری بھی ہوگئی

( جنیدریاض )محکمہ سکول ایجوکیشن 6 ارب ستاسی کروڑ روپے کی لاگت سے سکول میل پروگرام شروع کرے گا۔
سکول میل پروگرام کے تحت دس لاکھ اٹھائیس ہزار طلباء کو تین روز دودھ اور ایک روز دودھ کے ساتھ بسکٹ ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7294 سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی،سکول میل پروگرام آئندہ ماہ ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔
رواں مالی سال پنجاب کے 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا جائے گا،دوہزار تیئس چوبیس میں 3 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا گیا تھاجبکہ دوہزار چوبیس اور پچیس میں 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوامی امیدیں ٹوٹ گئیں
رواں مالی سال بھی 13 اضلاع میں دودھ اور بسکٹ فراہم کئے جائیں گے،مذکورہ اضلاع میں بہاولنگر،بھکر،چنیوٹ،ڈیرہ غازی خان،کوٹ اددو،لیہ،لودھراں،میانوالی،مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راجن پور،تونسہ اور وہاڑی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں