2

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

17 ستمبر 2026 تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں متوقع بارش کے نتیجے میں سیلاب کا خطرہ

بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ

گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے

خیبر پختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ

بلوچستان میں ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع

اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں بھی سیلا بی صورتحال متوقع

این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کوپیشگی الرٹ جاری کر دیا۔

متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت

این ڈی ایم اے کا این ای او سی تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی یقینی بنا رہا ہے

شدید بارش کے دوران برساتی نالوں اور زیر آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

موسم کے حوالے سے مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں

کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے 911 ہیلپ لائین سے رجوع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں