8

 مریم نواز نےخوشخبری سنا دی!

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے حکومتی نظام میں شفافیت سے کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بگ ڈیٹا جدید معیشت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی ترقی کی بنیاد ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں،ڈیٹا پائیدار ترقی کیلئے مؤثر منصوبہ بندی کا اہم ذریعہ ہے، پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں،پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے حکومتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے، پنجاب میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی میں دنیا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پنجاب میں ڈیجیٹل گورننس کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے،بگ ڈیٹا کے مؤثر استعمال سے حکومتی فیصلہ سازی مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے، بگ ڈیٹا ماحولیاتی نگرانی اور سموگ کے خاتمے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں