
(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےسعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی،سعودی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔
سعودی وزیر نے زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا،سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ ! بڑی خبر آگئی






