9

اگر عمران خان کے بیٹے3 سال سے باپ کو ملنے نہ آئیں تو اس کے بارے میں کیا کہیں:سینیٹر ناصر بٹ

(بلال خان نیازی)لیگی سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے تین سال سے باپ کو ملنے نا آئیں اسکے بارے میں کیا کہیں، اسکے بیٹے اسکو ملنے نہیں آتے۔

 انھوں نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے سکائی ٹی وی پر انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’سکائی نیوز‘‘ کو نہیں پتہ کے اسکے بیٹے تین سال سے ملنے نہیں آئے،یہ جو فیس بک پر ہوتے ہیں تو ہوا میں ہوتے ہیں۔

ناصر بٹ نے کہا کہ قائد نے جس کو وزیراعظم نامزد کر دیا فیصلہ وہی ہے،جو قائد کا فیصلہ ہے اسکو تسلیم کرنا ہے،کوئی سپیکر بن گیا کوئی وزیر بن گیا ہے۔

لیگی سینیٹر کے مطابق ووٹ تو شاہد خاقان عباسی کو بھی نہیں ملا تھا، میاں صاحب نے لاہور سے جتوا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، پنجاب پراسیکیوشن کی خصوصی کمیٹی قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں