8

خیبرپختونخوا میں ہماری بہنوں کے لیے ای وی بائیکس سکیم لا رہے ہیں سہیل آفریدی

(24نیوز)  خیبر پختونخوا اکے وزیر اعلٰی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم  خیبرپختونخوا میں ہماری بہنوں کے لیے ای وی بائیکس سکیم لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ بات صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ  کالجز، یونیورسٹیز کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس فراہم کرے گی۔

خواتین کے لیے ای وی بائیکسسکیم کا پہلا فیز جلد شروع ہوگا، بائیکس خالصتاً میرٹ پر فراہم کی جائیں گی ۔ ای وی بائیکس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت ای وی رکشوں کی سکیم بھی لائے گی۔ ای وی رکشے کلین اور گرین انوائرمنٹ کے لیے بہترین اقدام ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے کابینہ ےک اجلاس میں بتایا کہ  خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز  شہروں میں الیکٹرک بسز کی  سکیم پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ  نے اے ڈی پی میں شامل عوامی مفاد کی تمام اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔   

سہیل آفریدی نے کہا کہ  پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ بہترین کام کر رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے ۔ رواں مالی سال خیبرپختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا، سہیل آفریدی کا کابینہ اجلاس میں الزام 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں