9

تقرر و تبادلے ؛ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تبدیل  کردیاگیا

(بابر شہزاد تُرک )وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈویژن شاہ زیب حسنین کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری، اقتصادی امور ڈویژن اعظم خان کی 14 نومبر 2026 کو ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 مزید برآں، انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی شہزاد علی کو تبدیل کر کے سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے 10 فریقین نے پری کوالیفائی کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں