1

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف 1 دن میں کھلے گا

(24 ںیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف 1 دن میں کھولا جا سکے گا، جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر 2 دنوں کے اندر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کا نیا اور جدید ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کروا دیا۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ تک عام شہریوں کی رسائی کو ممکن بنانا ہے، نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف 1 دن میں کھولا جا سکے گا، جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر 2 دنوں کے اندر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اب 24 گھنٹے کسی بھی وقت ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور درخواست کی پراسیسنگ ممکن ہوگی، سرمایہ کار اپنی درخواست کا اسٹیٹس خود ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے آن لائن دیکھ سکیں گے  اگر کوئی بروکر درخواست مسترد کرتا ہے تو اسے تحریری طور پر اس کی وجوہات بتانا ہوں گی۔

جو سرمایہ کار پہلے سے تصدیق شدہ ہیں، انہیں دوبارہ ویری فکیشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہم اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنا رہے ہیں، ہمارا بنیادی ہدف نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانا ہے اور ہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد کو 25 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ترقی اور سرمایہ کاری کے بے شمار اور وسیع امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں