1

لاہور ہائیکورٹ : 7 ستمبر سے مقدمات کی سماعت شروع ہوگی نظر ثانی شدہ روسٹر بھی جاری

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آخری ہفتہ شروع ہوگیا، جبکہ 7 ستمبر سے عدالت میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوگی، موسم گرما کی تعطیلات کے نویں ہفتے کا نظرثانی شدہ روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے، نویں ہفتے کا آغاز 31 اگست سے ہوگا۔

روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 4 ڈویژن بینچز اور 18 سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بینچ نمبر ایک چیف جسٹس اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ہوگا اور تمام نوعیت کے معاملات کی سماعت کرے گا، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس منور اقبال دوگل پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر دو تمام سول معاملات سنے گا، جبکہ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس امیر عجم ملک پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر تین کریمنل کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ نمبر چار جسٹس ملک وقار حیدر اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس پر مشتمل ہوگا اور سول کیسز سنے گا۔

چیف جسٹس سمیت 18 فاضل ججز بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس تعطیلات کے نویں ہفتے میں بطور سنگل بینچ مقدمات سنیں گی، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن بھی بطور سنگل بینچ سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس انوار حسین سنگل بینچز میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ُوزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ پولیس افسران کیخلاف ایکشن ، فہرستوں کی تیاری شروع

جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس راحیل کامران اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس تنویر احمد شیخ بھی سنگل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس غلام سرور نہنگ اور جسٹس محمد اجمل خان زاہد بطور سنگل بینچ کارروائی کریں گے، جبکہ جسٹس امیر عجم ملک اور جسٹس شیریں عمران سنگل بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گی، جسٹس اسد علی باجوہ اور جسٹس محمد امجد پرویز بھی سنگل بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس منور اقبال دوگل بطور سنگل بینچ شہریوں کی دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل شبیر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نظرثانی شدہ روسٹر جاری کیا، لاہور ہائیکورٹ کے تمام ڈویژن بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں