2

نیپال کا ہولناک سیلاب!  8 سالہ بچے کی زندگی بچانے کی داستان نے سب کو رُلا دیا

( ویب ڈیسک )نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی خاندان اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔

مشکل حالات میں ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں رنگ لانے لگیں، 4 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے97 سالہ خاتون کو ریسکیو کر لیا۔

جنگل کی جانب بھاگ کر درختوں پر چڑھ کر جان بچانے والا 8 سالہ بچہ 3 دن بعد بالآخر اپنی ماں کو مل گیا، زخمی بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

 نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 626 ہو گئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوشت کھانا چھوڑ دیں۔۔!پریشان کن خبر سامنے آ گئی

نیپالی حکام کے مطابق کئی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر متاثرہ علاقے سے تقریباً 100 کلو میٹر دور میدانی علاقوں سے ملیں، جبکہ مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔

سیلاب سے اسکولوں، اسپتالوں، پن بجلی گھروں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نیپالی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کو عمومی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں، تاہم ٹنلز میں پھنسے افراد کو نکالنے، خصوصی تکنیکی امداد، ٹرانسپورٹ اور لاشوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی شناخت کے لیے بیرونی تعاون درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں