
(ویب ڈیسک ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا جس میں فاسٹ بولرز نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں اپنی تکنیک اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کیا۔
24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے فاسٹ بولرز کی تکنیکی خامیوں اور بہتری کے پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی۔
کیمپ کے آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی شرکت کی اور نیٹس سیشن میں ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو اہم تکنیکی مشورے بھی دیے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی کیمپ کے اختتامی روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی، پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللّٰہ کو بولر آف دی کیمپ قرار دیا گیا۔
کیمپ کا دوسرا مرحلہ اسپن بولرز کے لیے ہوگا جو 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا۔






