
(زین مدنی )پنجاب کونسل آف دی آرٹس دوبارہ ایکشن میں آگئی، پنجاب بھر کے تھیٹر ہالز کو دوران ڈرامہ کیمرے بند رکھنے پر نوٹسز جاری کردیئے گئے،نوٹسز ڈائیریکٹر آپریشنز مغیث بن عزیز کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔
عریانی، فحاشی کرنے اورغیر اخلاقی مکالمے بولنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، جن تھیٹر ہالز کے کیمرے بند ہوں گے، ان کے ڈرامے اگلے روز سے منسوخ کردیئے جائیں گے۔
پکار انتظامیہ کے مطابق ای مانیٹرنگ سخت کرنے کے لئے سٹاف بھی بڑھا دیاگیا ہے، سنگم تھیٹر میں اداکارہ صبا چوہدری،کمال تھیٹر سے ملائکہ شہزادی اور نور محل تھیٹر سے ماہی راجپوت کو عریاں رقص کرنے پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، تمام اداکارائوں اور تھیٹر انتظامیہ کو 2 روز کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!






