
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ بی سی بی اور بھارتی بورڈ سیریز کے لیے نئی ونڈو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ سیریز نہیں ہو گی، دنوں بورڈز سیریز کے لیے مخلص ہیں، بی سی بی اور بی سی سی آئی نئی ونڈو دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:شہباز سینئر نے پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا
تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ہم سیریز کے لیے پُراُمید ہیں، اگر سیریز نہ ہو رہی ہوتی تو میں ایسے الفاظ استعمال نہ کرتا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست ستمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔
بھارتی ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش گزشتہ سال سیاسی صورتِ حال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش اور بھارت موجودہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے رواں برس بھی سیریز خدشات کا شکار تھی۔






