
(رانا ازار)پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور 5ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن ٹیم ملتان میں قیام کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف مختلف میچز میں شرکت کرے گی۔
مزید پڑھیں:سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستا ن کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کااعلان
دونوں ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلےجائیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیم کے5ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک ہونگے۔
شائقین کرکٹ بھی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئےپُرجوش ہیں۔






