
(ویب ڈیسک)سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انتظامی فیصلوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے جو ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار ہے۔
سعید اجمل کے مطابق سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اتنی بڑی تبدیلیاں سمجھ سے بالاتر ہیں اور ایسے فیصلے ٹور کے بعد کیے جانے چاہئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امام الحق سے کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم ہو سکے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ سرفراز کو تو کوچنگ سے ہٹادیا لیکن مائیک ہیسن کا آپ ماتھا چوم رہے ہیں، مائیک ہیسن نے وائٹ بال میں کیا رزلٹ دیئے ہیں؟۔
???? Saeed Jamal’s Strong Statement:
“You changed the team and removed the coaches, but why haven’t you removed people like Aaqib Javed, who have ruined Pakistan cricket?” pic.twitter.com/gnc5bprvL0
— Talha Nawaz (@TalhaDigital007) September 1, 2026
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کیا اور ہیڈ کوچ سرفراز احمد سمیت بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میر رضا قتل کیس میں جے آئی ٹی نہیں بنے گی، سندھ ہائی کورٹ کے جج کا فیصلہ






