11

محسن نقوی کی کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات کرکٹ اور انسداد دہشتگردی پر گفتگو 

(24نیوز) انگلینڈ کے کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو کی ہے۔ محسن نقوی کی کنگ چارکس کے ساتھ رسمی ملاقات آج لندن میں ہوئی۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان کے ساتھ کنگ چارلس کی دعوت پر ان سے ملنے کے لئے گئے تھے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔ 

تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے کنگ چارلس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کےتمام ارکان کا تعارف کروایا۔ 

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ 

شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی۔    گنگ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی۔

کنگ چارلس نے پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کو موضوع پر دلچسپ گفتگو کی۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں