
(24 نیوز)مصر میں منشیات کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ نےاپنےخلاف عائد منشیات کے الزامات مسترد کیےہیں۔
دوسری طرف مصری عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
حکام کےمطابق کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اورمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا۔
عدالت کے فیصلے کے خلاف سارہ خلیفہ سمیت تمام ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:صلح کی کوشش یا بلیک میلنگ؟ مومنہ اقبال نے راز کھول دیا






