
(24 نیوز)فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ بھی ناروے کو 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے،ٹورنامنٹ میں اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، دوسری طرف سپین اور فرانس کے درمیان بھی ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مقابلہ کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کو ناروے کو 1-2 شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے سکور کئے جبکہ ناروے کا گول شائلڈر اپ نے سکور کیا،ناروے کی جانب سے گول شیل دروپ نے میچ کے 36 ویں منٹ میں سکور کیا۔
مزید پڑھیں:ناروے کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل بھی وائرل ہو گئی، ویڈیو پر 11 کروڑ سے زائد ویوز
فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا،انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی،انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔
ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا،ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا،واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں سپین اور فرانس سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔






