2

سابق سینئر امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کردیا

سابق سینئر امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کے بعد اب ایک چوتھا بڑا بحران یعنی “اعتماد کا بحران” جنم لے چکا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ان خطرات کی نشاندہی کر رہے تھے لیکن مقتدر حلقوں نے انہیں نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں اب عالمی ادارے ‘اپسوس’ (Ipsos) کے سروے کے مطابق 76 سے 89 فیصد پاکستانی یہ مانتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے زور دیا کہ عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا ایک سنگین غلطی ہوگی اور پاکستان کو فوری طور پر اپنی پالیسیوں کی تصحیح (کورس کریکشن) کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں