
(ویب ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ پوری دنیا میں ہمیشہ توجہ کا مرکز رہا ہے، ورلڈ کپ 2026 کا کوارٹر فائنل مرحلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کے دوران سپر سٹارز کے گولز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
میگا ایونٹ میں گولز کی تعداد کا تعین کیا جائے تو اس میں برازیل کو واضح برتری حاصل ہے جوکہ گول سکورنگ بورڈ پر 247 کے سکور کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جرمنی کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے ، جرمنی کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران اب تک 243 گول سکور کیے ہیں ۔
اس فہرست میں ارجنٹائن کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے جس نے 166 گولز کے ساتھ ٹاپ تھری میں جگہ بنائی ہے ، فرانس کی ٹیم 152 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔
اٹلی کی ٹیم نے میگا ایونٹس کے دوران 128 گولز کر رکھے ہیں ، اس فہرست میں سپین کی ٹیم 119 گولز کے ساتھ چھٹے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 115 گولز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ، ہالینڈ کی ٹیم نے 107 گولز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
یورا گوئے کی ٹیم 92 گولز کے ساتھ 9ویں جبکہ ہنگری کی ٹیم 87 گولز کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے جبکہ اس فہرست میں سویڈن کی ٹیم بھی 87 گولز کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ :سپین نے بڑی ٹیم کو ہرا کرسیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا






