6

پاکستانی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی

(24 نیوز)جنوبی کوریا میں جاری پریکٹس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے دی۔

 میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم قومی کھلاڑیوں نے اہم مواقع پر بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، احمد ندیم اور رانا وحید اشرف نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک ایک گول سکور کیا،ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی فارورڈ اور ڈیفنس لائن کی ہم آہنگی نمایاں رہی۔

قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور اٹیکنگ کھیل کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیریز کے باقی میچوں میں بھی یہ فتح کا تسلسل برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں