6

رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

(24 نیوز) پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان کرکٹر رضا اللّٰہ نے چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

رضا اللّٰہ نے انگلش ٹیم کے خلاف دوسری اننگز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگا دیئے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ بیٹر بن گئے ہیں۔

رضا اللہ سے پہلے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تھے، ٹم نے 2008ء میں انگلینڈ ہی کیخلاف نیپیئر میں اپنے پہلے میچ میں 9 چھکے لگائے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ جو روٹ توڑ سکتے ہیں: ویوین رچرڈز 

 یاد رہے کہ برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 52 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور 397 رنز جوڑ کر پوری ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود 95 جبکہ رضا اللہ 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 76، اذان اویس 59، محمد عباس 42، سعود شکیل 29، غازی غوری 16، محمد عمران 4 جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں