
(ویب ڈیسک) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم سری لنکا سے سیمی فائنل میچ ہار گئی۔ سری لنکا ویمنز نے 141 رنز کا ٹارگٹ آسانی سے 19 ویں اوور کی چوتھی بال پر حاصل کر لیا۔
دفاعی چیمپئن سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل نے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 130رنز بنائے۔
فاطمہ ثنا نے 47رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ شوال ذوالفقار نے 24 رنز اور گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے۔
16 اوورز میں پاکستان ویمن نے صرف 92 رنز بنائے تھے۔ پانچویں وکٹ سولہویں اوور میں ہی گری۔ اس کے بعد نہ کوئی وکٹ گری نہ ہی وکٹ پر موجود ظوبیٰ حسن اور فاطمہ ثنا نے ضرورت کے مطابق کافی رنز بڑھائے۔ آخری چار اوورز میں 38 رنز بنے۔ یہ سری لنکا کی ٹی ٹوینٹی چیمپئین ٹیم کے لئے معمولی ٹارگٹ تھا۔ فاطمہ ثنا نے 38 گیندوں سے 47 رنز بنائے اور طوبیٰ نے 10 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے۔
منیبہ علی نے دو رنز بنائے، عائشہ ظفر نے 7 رنز اور صدف شمش نے 8 رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے ہدف 19ویں اوور کی چوتھی بال پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔
ہرشیتھا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے اور کویشا دلہاری نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی فاطمہ ثنا نے 38رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آج کے میچ میں حیران کن یہ ہوا کہ ثنا فاطمہ پلئیر آف دی میچ قرار پا گئیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کا فائنل میچ کل اتوار کو انڈا ویمنز اور سری لنکا ویمنز ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: ویڈیو:بیف کباب پر اعتراض، بھارتی خاتون گرفتار






