2

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ، برطانوی سکیورٹی وفد کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد، سیکیورٹی پر بریفنگ لی

(علی ساہی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد،پی سی بی حکام کے ہمراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) کے 5 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

وفد میں برطانوی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سکیورٹی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ریگ ڈکاسن، چیف ایگزیکٹو آفیسر انگلینڈ پلیئر کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرل مچل شاملایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے وفد کو جدید سرویلنس سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور آپریشنل حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

 برطانوی وفد کو لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کیلئے سکیورٹی پلان، ٹیم روٹس، ایئرپورٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور اہم مقامات کی سرویلنس کے نظام سے آگاہ کیا گیا،برطانوی وفد کا محفوظ ماحول میں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کیلئے سیف سٹی کے کردار اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہاروفد نے لاہور اور راولپنڈی میں نصب جدید کیمروں، AI بیسڈ ویڈیو اینالیٹکس اور سمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

برطانوی وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،وفد نے AI بیسڈ مانیٹرنگ، ڈیجیٹل شواہد کے نظام اور رئیل ٹائم صورتحال کی نگرانی کیلئے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انگلینڈ سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مربوط سکیورٹی نظام، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور بین الاقوامی معیار کے سکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں