3

شانِ ساکران شہید طلحہٰ شاکر کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 — آزاد بلوچ کرکٹ کلب کی شاندار اور یکطرفہ فتح

شانِ ساکران شہید طلحہٰ شاکر کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 — آزاد بلوچ کرکٹ کلب کی شاندار اور یکطرفہ فتح

شانِ ساکران شہید طلحہٰ شاکر کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا ایک اور شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ آزاد بلوچ کرکٹ کلب ساکران اور الوطن بی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، جہاں آزاد بلوچ کرکٹ کلب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے الوطن بی کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

میچ میں الوطن بی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ الوطن بی کے بلے بازوں نے مقررہ 8 اوورز میں 95 رنز اسکور کیے اور آزاد بلوچ کرکٹ کلب کو کامیابی کے لیے 96 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آزاد بلوچ کرکٹ کلب کے اوپنرز نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے الوطن بی کے باؤلرز کو مکمل طور پر دباؤ میں رکھا۔ آزاد بلوچ نے مطلوبہ 96 رنز کا ہدف صرف پانچویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا اور ایک شاندار 10 وکٹوں کی فتح اپنے نام کی۔

آزاد بلوچ کی جانب سے یاسین عثمان اور عبدالخالق واہورہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف چند اوورز میں یاسین عثمان نے68 رنز کی جبکہ عبدالخالق واہورہ نے 29 شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا اور شائقینِ کرکٹ نے ان کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔

میچ کے دوران امپائرنگ کے فرائض یونس مری اور محمد بخش نے بخوبی انجام دیے، جبکہ میچ کی دلچسپ اور بھرپور کمنٹری شربت خان نے کی۔ میچ کی اسکورنگ کی ذمہ داری نعیم نے نبھائی۔

یوں آزاد بلوچ کرکٹ کلب ساکران نے شاندار ٹیم ورک، جارحانہ بیٹنگ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے الوطن بی کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور یادگار کامیابی حاصل کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں