
(24 ںیوز)انگلینڈ انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔
303 رنز کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 نے 9 وکٹوں پر 300 رنز بنائے، حمزہ ظہور نے 86 اور حسنین عباس ڈار نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت ہوئی، انگلینڈ انڈر 19 نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، رضوان اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
چار میچوں کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 2-1 کی برتری حاصل ہوئی، سیریز کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ






