2

انوشکا سشرماسے پہلے ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون تھا؟نام نے سب کو چونکا دیا

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

متعدد رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے بچپن کا پہلا بالی ووڈ کرش 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔

 رپورٹس میں ایک پرانے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کرشمہ کپور ویرات کوہلی کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل تھیں۔

 اداکارہ نے 1991 میں فلم ’’پریم قیدی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ 90 کی دہائی کی کامیاب اور مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔

کرشمہ کپور نے  کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور اس دور میں ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کے نمایاں چہروں میں ہوتا تھا، اسی زمانے میں ویرات کوہلی بھی ان کے مداح بن گئے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کرکٹر رضا اللہ وطن واپس ، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

 ویرات کوہلی کی بالی ووڈ پسند کے حوالے سے مختلف مواقع پر مختلف نام بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

 2012 میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے تینوں خانز میں سے عامر خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا تھا۔

اسی طرح ایک پرانے ریپڈ فائر انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے تو ویرات کوہلی نے جنیلیا ڈیسوزا کا نام لیتے ہوئے انہیں ’کیوٹ‘ قرار دیا تھا۔

ان مختلف جوابات کے باعث بعض اوقات یہ الجھن بھی پیدا ہوئی کہ ویرات کوہلی کی پہلی پسندیدہ اداکارہ کون تھیں تاہم ان کے بچپن کے کرش سے متعلق رپورٹس میں مسلسل کرشمہ کپور کا ہی نام سامنے آتا ہے۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کی حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شروع ہوئی۔

 دونوں نے 2017 میں شادی کی اور آج ان کا شمار بھارت کے معروف ترین سلیبریٹی جوڑوں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں