2

ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل

(ویب ڈیسک)ساف چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

نیپال فیفا کی معطلی کے باعث شیڈول کا حصہ نہیں ہے تاہم اگر بروقت معطلی ختم ہوئی تو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ 

ساف چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 5 نومبر کو ڈھاکہ میں ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن بھارت افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق افتتاحی روز دو مقابلے ہوں گے۔

 مزید پڑھیں:پاکستان کی بھارت میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوپہر 3:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ میزبان بنگلہ دیش رات 8 بجے بھوٹان کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گا۔ 

8 نومبر کو مالدیپ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جبکہ بھوٹان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔

گروپ مرحلے کے آخری میچز 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 14 نومبر کو سیمی فائنل میں پہنچیں گی جبکہ فائنل 17 نومبر کو شیڈول ہے۔

نیپال فی الحال فیفا کی معطلی کے باعث شیڈول کا حصہ نہیں ہے۔

 اگر بروقت معطلی ختم ہوئی تو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ 4 نومبر سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں