1

سری لنکا بنگلہ دیش پاکستا ن کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کااعلان

(24 نیوز)سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے مابین سہ فریقی سیریز  کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کی سہ فریقی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ،سیریز میں 10 ٹی ٹوئنٹی میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

سری لنکا انڈر 19 سکواڈ 28 جبکہ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے سہ فریقی سیریز کا فارمیٹ ٹرپل رائونڈ روبن رکھا گیا ہے۔

ہر ٹیم چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 16 اکتوبر کو فائنل ہوگا ،سہ فریقی سیریز میں تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے،سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ 

فضہ فیاض پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان رہیں گی ،ٹیم میں بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف سپنر افشین خان کی پہلی دفعہ سلیکشن ،پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کرے گی ۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں 29، 30 ستمبر اور 1 اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات استعمال کرنے والا 25 ہزار سال قدیم انسان در یافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں