6

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی

(24 نیوز)بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی ہے ،آئی سی سی نے انگلینڈ کے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ ویڈیو  پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  سے  وضاحت طلب کرلی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق  بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔

  میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور ویڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہےکہ  بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ ،کتنے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں