2

مکہ مکرمہ پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں، اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خاکم بدہن اگر مکہ مکرمہ پر حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پوری شدت سے ایسے حملے کا بھرپور جواب دے گی اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ کے لیے صف اول کا کردار ادا کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے اپنی واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودی عرب پر حملے کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں