8

 جدیدنظام متعارف  پاسپورٹ بنوانے کیلئے بڑی مشکل حل

(ویب ڈیسک) پاکستان میں جدید ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت  گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل  کیاجاسکتاہے۔
 روایتی مشین ریڈیبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کو مرحلہ وار ختم کرکے جدید ای پاسپورٹ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،نئے نظام کے تحت شہری مستقبل میں موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکیں گے، آن لائن فیس ادا کریں گے اور پاسپورٹ ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔
 ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد عبد الخالق کاکہناہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا ای پاسپورٹ 2022 میں جاری کیا تھا، تاہم اس وقت کا نظام ای گیٹس سے مکمل طور پر منسلک نہیں تھا، 2025 میں اس نظام کو اپ گریڈ کر دیا گیا اور اب پاکستان کے پاس بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل ای پاسپورٹ سسٹم موجود ہے۔
 ای پاسپورٹ میں جدید لیزر اینڈ گریونگ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ شامل ہوتا ہے، جس کی بدولت اس کی جعل سازی انتہائی مشکل ہو جاتی ہے، دنیا بھر کے ای گیٹس پر پاسپورٹ میں موجود ڈیجیٹل معلومات فوری طور پر تصدیق کی جا سکیں گی، جس سے پاکستانی مسافروں کو طویل جانچ پڑتال اور غیر ضروری انتظار سے نجات ملے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد عبد الخالق  کے مطابق  نئے نظام کے تحت پاسپورٹ درخواست کا عمل بھی مکمل طور پر آسان بنایا جا رہا ہے، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو پاسپورٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شہری پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک سے اپنی درخواست، تصاویر اور دیگر مطلوبہ دستاویزات آن لائن جمع کراسکیں گے، اگر کسی شہری کو بائیومیٹرک تصدیق یا آن لائن درخواست میں دشواری پیش آئے تو وہ قریبی پاسپورٹ یا نادرا دفتر جا کر اپنا ڈیٹا جمع کرا سکے گا، تاہم اسے طویل قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے نیول جہاز پر ایرانی حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے،کویتی فوج کی تصدیق
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد عبد الخالق  کے مطابق  ضرورت پڑنے پر انٹرویو بھی آن لائن لیا جاسکے گا جبکہ مطلوبہ دستاویزات ڈیجیٹل صورت میں طلب کی جائیں گی، پاسپورٹ فیس بھی موبائل بینکنگ ایپس یا ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکے گی، جس سے پورا عمل زیادہ شفاف، تیز اور شہریوں کے لیے آسان ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں