کوانٹم ویلی پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ ایک نئی سمت کی جانب سفر کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوانٹم ویلی اور کیمبرج انوویشن سینٹر کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوانٹم ویلی پاکستان کے قیام سے اسٹارٹ اپس اور ہائی ٹیک کاروبار کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی، جبکہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ’’معرکہ حق‘‘ میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی،ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے بھی پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی اور سفارت کاری کے شعبوں میں کامیابی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، اس لیے ٹیکنالوجی، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ہائی ٹیک کاروبار کے فروغ پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔






