1

  ازبکستان :چیس اولمپیاڈ پاکستان کا اسرا ئیل کیخلاف میچ کا بائیکاٹ

(ویب ڈیسک)ازبکستان کے شہر ثمرقند میں ہونے والے چیس اولمپیاڈ ایونٹ میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

اولمپیاڈ ثمرقند کے پہلے راؤنڈ میں آج پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مقابلہ شیدولڈ تھا، لیکن  پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

 چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذیشان نقوی  نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اور حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل  کیسا تھ میچ نہیں کھیل سکتے ہیں۔

 ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں دنیا کے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ 

مزید پڑھیں:ایشین گیمز: پاکستانی گھوڑا میراج ٹوکیو پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں