
(ویب ڈیسک )ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو ہرا کو ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 2 وکٹوں اور 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بارش کے باعث 11 اوورز فی اننگز تک محدود میچ میں ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں:وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل
تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی ہیں۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف دو گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شوال ذوالفقار 25، کپتان فاطمہ ثناء 21، گل فیروزہ 16 اور طوبیٰ حسن 13 رنز بناکر نمایاں رہیں۔






